زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز کے زیر اہتما م بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 7 مئی 2018 19:17

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز کے زیر اہتما م بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا گریڈ اسٹیشن کا گھیرائوکرکے دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی ،جنرل سیکرٹر ی حاجی شاہ زمان جمالدینی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ظاہر جان بلوچ،بی این پی کے میر خورشید جمالدینی ،جے یوآئی کے مولانا منظور مینگل ،جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمن مینگل ،جے یوآئی ن کے قاری عبدالباسط مینگل،حاجی عبدالسلام ماندائی ،جماعت اہلسنت کے مولوی عبدالصمد صدیقی ،نزیر بلوچ ،صادق علی جمالدینی ،پی پی پی کے صوبت خان جمالدینی، ماسٹر رشید مینگل ،عاقل خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کا کرڑوں کا نقصان ہورہا ہے واپڈا حکام یقین دہانی کی باوجود لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے اسموقع پر زمیندار وں اور آل پارٹیز کے رہنمائوں نے گریڈاسٹیشن میں موجود تمام فیڈروں کو بند کردیااچانک بجلی کی بندش پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے گریڈاسٹیشن پر پہنچ کر زمینداروں اور آ ل پارٹیز کی قیادت سے مذکرات شروع کئے ،زمینداروں اور آل پارٹیز کے رہنمائوں نے مذکراتی عمل پر واپڈا کے نمائندہ کو شامل کرنا کا مطالبہ کردیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایس ای ریاض احمد سے فون کے زریعے رابط کیا اور اس طویل مذکرات کے بعد کیسیکو بلوچستان نے زمیندار اور آل پارٹیز کے مطالبات کو مان کر بجلی کے سابقہ شیڈول ودیگر مطالبات کے نوٹیفکیشن کے میسج کو نوشکی گریڈ اسٹیشن کو جاری کردیا،آخر میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمیندارواں سے گزارش ہے کہ تمابلوں کے بایقاجات فوری جمع کرئے انہوں نے کہاکہ واپڈا اپنے معاہدے کے پاسداری پر عمل نہ کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا گیا ۔