اتھلیٹکس میں پشاور کے کھلاڑی چھائے رہے،مجموعی طور پر پشاور کے کھلاڑیوں نے چھ سونے کے تمغے جیتے

پیر 7 مئی 2018 19:21

اتھلیٹکس میں پشاور کے کھلاڑی چھائے رہے،مجموعی طور پر پشاور کے کھلاڑیوں ..
ْایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پشاور میں جاری انڈر 23انٹر ریجنل اتھلیٹکس مقابلوں میں پشاور نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مجموعی طو پر چھ سونے ،تین چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ 47پوائنٹس حاصل کرکے اول پوزیشن اپنے نام کی۔بنوں نے دو سونے ، چار چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جبکہ انکی پوائنٹس کی تعداد 26رہی۔

اور پوئنٹس ٹیبل پر بنوں کا دوسرا نمبر رہا۔ تیسری پوزیشن مردان کے حصے میں آئی جنہوں نے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔پشاور ریجن کے ہلال احمد چار سونے کے تمغوں کے ساتھ مقابلوں کے بہترین اتھیلیٹ قرار پائے۔قیوم سپورٹس کمپلکس میں جاری محکمہ کھیل کے زیر انتظام انڈر 23ریجنل مقابلوںکے اتھیلیٹکس ایونٹ میں 100میٹر ریس پشاور کے ہلال احمد نے 10.97سیکنڈز کے ساتھ پہلی ،بنوں کے جہانزیب نے 11.10سیکنڈز کے ساتھ دوسری اور ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد سلیم نے 11.22سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

200میٹرز کے دوڑ میں پشاور کے ہلال احمد نے 22.55سیکنڈز کے ساتھ اول،مردان کے رحمان نے 23.12سیکنڈز کے ساتھ دوئم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد سلیم نے 23.50سیکنڈز کے ساتھ سوئم پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی طرح ہونے والے 400میٹرز مقابلوں میں پشاور کے ہی ہلال احمد نے اپنی چابکدستی کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے 50.25سیکنڈز کے ساتھ سونے کا ،مردان کے رحمان علی نے 50.75سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا اور پشاور کے عدنان اکبر نے 50.90سیکنڈز کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

800میٹرز کی دوڑ پشاور کے عدنان نے اپنے نام کی ۔بنوں کے نعمان خان دوسرے اور پشاور کے محمد آصف تیسرے نمبر پر رہے۔4x100ریلے میں ہلال احمد،عبدلعارف،عدنان اکبر اور سید شہزاد علی شاہ پر مشتمل پشاور کی ٹیم ایک دفعہ پھر سرخرورہی۔ بنوں کے وسیم شاہ،عبدلوہاب،مرتضی خان اور جہانزیب پر مشتمل ٹیم نے دوسری اور مرادن کے رحمان ،ثناء اللہ ،مراد علی شاہ اور مبارزحیدر پر مشتمل ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح لانگ جمپ مقابلوں میں پشاور کے عبدلعارف سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

بنوں کے وسیم نے چاندی اور ہزارہ کے گل سیام نے کانسی کا تمغہ سجایا۔ڈسکس تھرو میں بنوں کے محمد نعمان نے پہلی،پشاور کے اُسامہ نواز نے دوسری اور ہزارہ کے حسن سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جیولن تھرو کے مقابلے میں میدان سوات کے محمد الیاس کے ہاتھ رہا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ان مقابلوں میں پشاور کے شمس دوسرے اور پشاور کے ابوزر احمد تیسرے نمبر پر رہے۔

شارٹ پٹ میں بنوں کے نعمان نے اپنی ٹیم کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔پشاور کے ابوزر احمد نے سلور اور بنوں کے قدیر براونز میڈل اپنے نام کیا۔ان مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا جنید احمد خان ،ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ نے کامیاب ٹیموں اور انکے کھلاڑیوں میں میڈلز ،ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :