انڈر23 گیمز کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی، پشاور ٹیم مقابلوں میں سرفہرست

پیر 7 مئی 2018 19:21

انڈر23 گیمز کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی، پشاور ٹیم مقابلوں میں سرفہرست
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) انٹرریجنل گیمز کے سلسلے میں مردوں کے جمناسٹک مقابلوں پشاور میں 135.30 پوائنٹس کیساتھ جیت لئے ، مردان نے 129پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ سوات ریجن نے 98پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں پشاور کے شہاب شاہ بہترین اتھلیٹ قرار پائے ، گزشتہ روز کھیلے گئے فلور مقابلوں میں مردان کے صدام حسین نے گولڈ، پشاور کے ذکریا نے سلور اور پشاورہی کے عثمان نے کانسی کا تمغہ جیتا، والٹ ایونٹ میں پشاور کے ارشادعلی نے گولڈ، عدنان نے سلور اورمردان کے محمد عثمان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، رنگز ایونٹ میں پشاور کے منصور نے سونا کا ، عدنان نے چاندی جبکہ مردان کے محمد نبی نے کانسی کا تمغہ جیتا، پربار مقابلوں میں پشاور کے شہاب شاہ نے گولڈ، شہزاد خان مردان نے چاندی اور احمد خان نے کانسی کا تمغہ جیتا، پشاور کے شہاب شاہ نے 37.40 پوائنٹس کیساتھ مقابلوں کے بہترین جمناسٹ قرار پائے جبکہ پشاور ہی کے عدنان 33.60 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور مردان کے محمد نبی 32.80 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر بہترین جمناسٹ قرار دیئے ، آخر میں ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس بورڈ سید ثقلین شا ہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ، ہاکی کے مقابلوں میں میزبان پشاور ، سوات ، بنوں اور مردان ریجن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا پہلا سیمی فائنل پشاور اور سوات جبکہ دوسرا سیمی فائنل مردان اور بنوں کی ٹیموں کے مابین لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ، ہاکی میچ کا افتتاح سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر فیض احمد فیضی نے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے ،باکسنگ کے مقابلوں میں 49اور52 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے مکمل ہوگئے ، نتائج کے مطابق 49کے جی مقابلے میں پشاور کے عید اللہ نے گولڈ اور عالم خان سوات نے سلور کا میڈل جیتاجبکہ بنوں کے وقاص نے کانسی کا تمغہ جیتا، 52 کے جی کے فائنل میں محمد حامد(پشاور) نے اکبرخان(سوات) کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا، اس ایونٹ میں ڈی آئی خان کے مزمل نے کانسی کا تمغہ جیتا، اختتامی روز مزید 7کیٹیگری کے فائنل مقابلے کھیلے جائینگے �

(جاری ہے)