لان ٹینس مقابلوں کے فائنل میں پشاور نے کوہاٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گیم سے شکست دیکر انٹرریجنل انڈر23 ٹینس چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

پیر 7 مئی 2018 19:21

لان ٹینس مقابلوں کے فائنل میں پشاور نے کوہاٹ کو ایک کے مقابلے میں دو ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) لان ٹینس مقابلوں کے فائنل میں پشاور نے کوہاٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گیم سے شکست دیکر انٹرریجنل انڈر23 ٹینس چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ہونے والے مقابلوں میں پشاور کے فرحان اللہ نے کوہاٹ کے فیصل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0 سے شکست دی ، جبکہ دوسرے میچ میں میدان کوہاٹ کے ابرار کے ہاتھ میں رہا جس نے پشاور کے شاہ محمود کو 8-1 کے مارجن سے شکست دیکر مقابلہ 1-1برابر کردیامیچ کے فیصلہ کن ڈبل ایونٹ میں پشاور کے عمر زمان اور شاکر اللہ نے کوہاٹ کے عمران اور فیصل کو آٹھ ایک سکور سے شکست دیکر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس جنید خان نے جینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔