وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک 10مئی کو تورڈھیر صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

پیر 7 مئی 2018 19:21

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک 10مئی کو تورڈھیر صوابی میں جلسہ ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک 10 مئی کی سہ پہر چار بجے تورڈھیر صوابی میں قومی وطن پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،ایم پی اے عبدالکریم نے اپنی شمولیت سے قبل حلقہ نیابت میں ساتھیوں ،دوستوں اور ورکروں سے مشاورت کی تھی اور اکثریت نے اُن کو کسی جماعت میں جانے کے آزادانہ فیصلے کی اجازت دی تھی ۔