ڈی آئی خان ‘سول جج ڈیرہ نے ڈسٹری نمبر چھ مائینر سکس اے کی تعمیر کا ڈئزائن تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سول جج پانچ ڈیرہ نے ڈسٹری نمبر چھ مائینر سکس اے کی تعمیر کا ڈئزائن تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کی یوسی مڈی کے رہائشی حاجی ثناء اللہ گنڈہ پور سابقہ پولیس آفیسر نے سول جج چھ کی عدالت میں دعوی دائر کیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈسٹری نمبر چھ مائینر سکس اے کی تعمیر ہورہی ہے محکمہ ہذا کی ملی بھگت سے ڈیزائن میں ردوبدل کیا جارہا ہے اور اس ردوبدل سے ٹھیکدار کو کڑوروں روپے کا فائدہ ہورہا ہے اور علاقہ کے لوگوں کو سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :