محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی غفلت ‘گریڈ 20میں ترقی پانیوالی 11فی میل پرنسپلز کی ایڈجسمنٹ نہ ہوسکی

پیر مئی 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی غفلت ،پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بی پی ایس 20میں ترقی پانیوالی 11 فی میل پرنسپلز کی ایڈ جسٹمنٹ نہ ہوسکی ،عوامی حلقوں کا خیبر پختونخواہ حکومت اور سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخواہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ماہ دسمبر 2017میں صوبائی سلیکشن بورڈ نے صوبہ بھر سے گیارہ پرنسپلز کوبی پی ایس20میں ترقی دی جن میں دو روبینہ افزاء اور جمیلہ طاہرہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ترقی ملنے کے باوجود صوبہ بھر کی گیارہ فی میل پرنسپلز اپنی نئی ایڈ جسٹمنٹ آرڈرز کی منتظر ہیں زرائع کے مطابق الیکشن2018کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ عنقریب تقرریوں اور تبادلوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی لگ جائیگی جس کے بعد یہ عمل مزید تاخیر کا شکار ہوگا اور حقدار اپنے حق سے محروم ہونگے عوامی حلقوں نے خیبر پختونخواہ حکومت اور سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی پانیوالی فی میل پرنسپلز کی فوری ایڈ جسٹمنٹ کی جائے ۔