ڈی آئی خان ‘ شوہر کی موت پر خاتون نے ہسپتال ایم ایس اور ڈاکٹر سمیت دو نرسوں پر مقدمہ درج کردیا

پیر مئی 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سول ہسپتال پہاڑ پور میں انوار حسین نامی شخص کی موت کا مقدمہ تھانہ پہاڑ پور پولیس نے انوار حسین کی بیوی کی رپورٹ پر ہسپتال کے ایم ایس ،،ڈاکٹر سمیت دو نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ کاٹھگڑ کی رہائشی شازیہ بی بی بیوہ انوار حسین شاہ نے 322ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں دس اپریل 2018کو اپنے خاوند انوار حسین شاہ کو سول ہسپتال پہاڑ پور علاج کیلئے لائی تو ہسپتال کے عملے نے علاج سے پہلے انکار کیا اور پھر مجھے اور میرے خاوند کو دھکے دے کر وارڈ سے نکال دیا جب میرے خاوند کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو اسے انجکشن لگا دیا جس سے میرے خاوند کی موت واقع ہوئی پولیس نے شازیہ بی بی کی رپورٹ پر ہسپتال کے ایم ایس ،،ڈاکٹر شعیب وزیر اور دو نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔