باجوڑ میں قائم واحد سپورٹس کمپلکس میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے قریبی مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا

پیر 7 مئی 2018 19:26

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں لاشوڑہ راستے میں نکاسی آب کے نالیاں بند ہونے کے باعث گندہ پانی جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، راہ گیروں کو گذرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔

(جاری ہے)

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے گیٹ کیساتھ لاشوڑہ کے طرف جانے والے مین شاہراہ پر نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں جس کے باعث بارش کے بعد پانی جمع ہوکر سڑک پر پھیل گیا جس کے باعث راہ گیروں کیلئے گذرنا محال ہوگیا۔

اہل علاقہ اور شائقین کرکٹ کیلئے عذاب بن گیا ہے جوکہ مختلف بیماریوں کا سبب بننے کے ساتھ راہ گیروں کو چلنے میں شدید دقت کا سامنا ہیں، اہل علاقہ اور شائقین کرکٹ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :