صوابی‘ سرکاری ہائی سکول گباسنی کے سینئر ایس ایس ٹی استاد کے من مانیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 7 مئی 2018 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) پی ٹی آئی علاقہ گباسنی گدون کے رہنما فضل ربی نے صوبائی حکومت ،سپیکر اسدقیصر اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے گورنمنٹ ہائی سکول گباسنی کے سینئر ایس ایس ٹی استاد کے نامناسب روئیے اور من مانیوں کا فوری نوٹس لینے اور اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے اپنے چھوٹے بھائی بختیار علی کو سکول ہذہ میں داخلہ لینے کیلئے لے گیا وہاں موجود ایس ایس ٹی ٹیچر میاں غفور شاہ نے کم نمبر کا بہانہ بناکر بچے کو داخلہ دینے سے انکار کیا ،ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوںنے بتایا کہ حالانکہ سکول کا رزلٹ خراب نکلا تھا ،800 نمبروں میں سے 135نمبرز لینے والے طلباء کو پاس کیا گیا ہے ،اس موقع پر مذکورہ استاد نے کلاس فور کے ذریعے مجھے زبردستی سکول سے نکالا گیا اور اس سلسلے میں جب گائوں کے مشران کا جرگہ سکول بھیجا گیا تو پھر بھی مذکورہ ایس ایس ٹی نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کرنا ہے کرلو، فضل ربی نے بتایا کہ ان کے روئیے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ،ای ڈی او صوابی ، وزیرتعلیم عاطف خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سپیکر اسدقیصر کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود مجھے انصاف نہیں ملا لہٰذا حکام بالا غیر جانبدارانہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :