صوابی ‘ کنڈل کے عوام نے 2018 الیکشن کی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پیر مئی 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کنڈل کے عوام نے 2018 الیکشن کی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،وادی کنڈل کو ہر دور میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اور اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں بھی یہاں گرلز پرائمری سکول ہے اور نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی میسر ہے ، اس فیصلے کا اعلان کنڈل کے باشندوں نے ملک برادر خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مشران نے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں کنڈل کے عوام ہر قسم کے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،ہر حکومت نے اپنے دور میں سبز باغ دکھائے مگر کسی نے بھی یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا صڑف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے گائوں میں جنازگاہ تعمیر کیا جائے ، جس کا وعدہ پی ٹی آئی قیادت نے 2013 کے الیکشن سے قبل کیا تھا مگر اقتدار میں آنے کے بعد اپنا وعدہ بھول گئے ،اب متفقہ طور پر آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں دینگے ۔