صوابی‘حلقے کے عوام کے حقوق کیلئے میدان میں نکلا ہو ں‘ محمد عمر

پیر مئی 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) تحریک انصاف حلقہ پی کے 43 کے خواہشمند اُمیدوار محمد عامر نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے حقوق کیلئے میدان میں نکلا ہو ں ،حلقے کے ستر فی صد عوام کی حمایت حاصل ہے ٹکٹ ملنے پر علاقے کا نقشہ ہی بدل ڈالوں گا ،پارٹی قیادت آئندہ انتخابات میں ٹکٹیں میرٹ اور نظرئیے کی بنیاد پر دیں تاکہ کارکنان انتشار کا شکار نہ ہو ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سال کی حکومت میں عمران خان کی تبدیلی کا فلسفہ پروان چڑھایا ، اداروں میں نئے اصلاحات متعارف کراکے کرپشن اور رشوت جیسے ناسور کا خاتمہ کیا ،پختونوں اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں کو عوام جان چکے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام ان کو مسترد کردینگے ۔