صوابی ‘ تھانہ آئی ڈی ایس گدون پولیس کی کاروائی ‘ مویشی چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

پیر 7 مئی 2018 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) تھانہ آئی ڈی ایس گدون پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مویشی چوری کرنے والا 2رکنی چور گروہ کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ 2قیمتی آسٹریلین راس گائے برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون شفیق احمد ،اے ایس آئی صدام علی اور پولیس نفری نے ایک کاروائی کے دوران ملزمان وقار علی شاہ ولد سید بادشاہ اور عباس خان ولد مسلم ساکنان گندف کو گرفتار کرکے اُن سے سرقہ شدہ گائے برآمد کرلی ،دوران تفتیش ملزمان نے تیسرے ساتھی کا نام بھی اُگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :