چارسدہ شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے سکریپ کو اونے پونے داموں بیچ کر باہر بھیجنے سے روکنے کا مطالبہ

پیر مئی 19:29

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنماء اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فقیر حسین لالا نے کہا ہے کہ چارسدہ شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے سکریپ کو اونے پونے داموں بیچ کر باہر بھیجنے سے روکا جائے ، مطالبہ منظور نہ ہوا تو بھر پور احتجاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنماء اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فقیر حسین لالا نے کہاکہ مزدور دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں صوبہ بھر کے صنعتی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیںجبکہ چارسدہ شوگرملز کے کروڑوں روپے کے سکریپ کو بیچ کر ادارے سے باہر منتقل ہو رہی ہے جس کا ہر صورت راستہ روک دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے موجودہ صنعتی ادارے مزید بحران کا شکار ہونگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو کنٹرول کرکے سیکرپٹ باہر منتقل کرنے سے روکا جائے ورنہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے ۔