چیئرمین نیب نے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو فرائض ایمانداری سے ادا کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10 ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا

پیر 7 مئی 2018 19:29

چیئرمین نیب نے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو فرائض ایمانداری سے ادا کرنے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری، ذمہ داری، حاضر دماغی اور قانون کے مطابق سرانجام دینے اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے کچھ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10 ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا ہے۔

چیئرمین نیب نے نیب کے سیکورٹی گارڈ عابد حسین کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کے ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق کام کرنے سے انتہائی خوشی ہو ئی ہے آپ نے جہاں اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے وہاں نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات غیرذمہ دارانہ ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیب کے سیکورٹی گارڈ عابد حسین کو شاباش دی اور امید ظاہرکی کہ وہ اور ان کے دوسرے ساتھی بھی اسی جذبہ کے تحت ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ ویجیلینس نیب کی سربراہی میں کام کرتے رہیں گے۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :