اسلام آباد ، پولیس کی مختلف کارروائیاں، چار منشیات فروشوں سمیت 9ملزمان گرفتار، چرس ، ہیروئن اوردو پسٹلزبرآمد

پیر 7 مئی 2018 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروشوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1200گرام چرس ،360گرام ہیروئن ،دو پسٹلز،برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ دو ملزمان جمال اور زبیر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1200گرام چرس ،210گرام ہیروئن برآمد کی ہے جبکہ ملزم فضل رحیم سے تیس بور پسٹل پانچ روند برآمد کئے ۔

تھانہ رمنا پولیس کے اظہر محمود اے ایس آئی نے ملزم ظہیرالدین سے 150گرام چرس برآمد کی ۔سی آئی اے پولیس کے انعام اللہ اے ایس آئی نے ملزم پرنس مسیح سے ایک پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کورال پولیس کے شکیل احمد اے ایس آئی نے ملزم علی حسین شاہ سے ایک پسٹل چار روند برآمد کئے ۔تھانہ بھارہ کہو پولیس کے اے ایس آئی سیف اللہ نے ملزم فیصل جاوید سے بیس کین اور ایک بوتل شراب برآمد کی ۔

تھانہ رمنا پولیس کے میاں شہباز سب انسپکٹر نے چوری میں ملوث دو ملزمان فضل اور اکبر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔