گورنرخیبرپختونخوا سے باجوڑ چیمبرآف کامرس کے 15 رکنی وفد کی ملاقات

پیر 7 مئی 2018 19:29

گورنرخیبرپختونخوا سے باجوڑ چیمبرآف کامرس کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں باجوڑ چیمبرآف کامرس کے 15 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی چیمبرکے صدر لالی شاہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے گورنر ایجنسی کے تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور تاجربرادری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے فاٹامیں اشیائے خوردونوش پرٹیکس کے خاتمے کوسراہا ۔

متعلقہ عنوان :