تحصیل حکومت ٹل نے 'رنگ دے ٹل'مہم کا آغاز کردیا

پیر 7 مئی 2018 19:31

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں "رنگ دے ٹل'' کے نام سے ٹی ایم اے ٹل نے سڑکوں، گلیوں ،سرکاری دفاتر اور عمارات،پارکس،گراؤنڈز اور مارکیٹس کی صفائی ستھرائی اور رنگ روغن کا آغاز کردیا گیا ہے۔تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤزار کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ٹل کی بھی خوبصورت اور دلکش بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کا آغاز کینٹ پل کی صفائی اور رنگائی سے کیا گیا جس میں ٹی ایم اے اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کے ٹیکس سپرنٹنڈنٹ نثارمحمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل کی منظوری کے بعد 'رنگ دے ٹل''مہم کے باقاعدہ آغاز سے پہلے صفائی واک کا انعقاد کیاگیا جس میںسرکاری اہلکاروں ،رضاکاروں ،سول سوسائٹی اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مذکورہ مہم کے تحت تحصیل بھر میں روڈز،پارکس،گراؤنڈزاور سرکاری بلڈنگز کی تزین و آرائش کی جائے گی۔یہ مہم تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈز سے پایہء تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :