نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی

پیر 7 مئی 2018 19:31

نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی ، مردوں کے سینئر کیٹگری میں واپڈا کے عزت الله جبکہ خواتین میں پاکستان آرمی کی صبیحہ چیمپئن قرار پائی ، خیبرپختونخوا کے تنزیل خان نے جونیئر کیٹگری میں ٹائٹلاپنے نام کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاور نادرن بائے پاس منعقدہ نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پاکستان آرمی دوسرے نمبر پر رہی ، مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے عزت الله جبکہ خواتین میں آرمی کی صبیحہ چیمپئن قرار پائی ، اسی طرح مردوں کے جونیئر کیٹگری میں خیبرپختونخوا کے تنزیل خان اور خواتین مین پنجاب کی اقراء فاتح قرار پائی ۔

(جاری ہے)

مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان پاکستان واپڈا جبکہ خواتین میں پاکستان آرمی کی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیابی رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سیداظہر علی شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبو ں کے علاوہ پاکستان آرمی،سوئی سدررن گیس،واپڈا،ایس ایس جی سی، پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ اوردارالحکومت اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا ایونٹ تین دن تک جاری رہا ۔آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے انعامات تقسیم کئے۔