سیاسی راہنمائوں پر قاتلانہ حملے افسوسناک ہیں، محمدماجد علی

پیر 7 مئی 2018 19:32

ساہیوال۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری محمدماجد علی نے وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی راہنمائوں پر قاتلانہ حملے نہایت افسوسناک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاسی راہنما کسی بھی جماعت کا ہو اس کی عزت ہونی چاہئے اورکسی کارکن کو ان کی سیاسی گفتگو پر مشتعل نہیں ہونا چاہئے ، انہوںنے کہاکہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو خدانخواستہ ملک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو گا، اس لئے ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا،انہوںنے دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہاکہ الله تعالیٰ وفاقی وزیر احسن اقبال کو جلد صحت یابی دے اور حکومت گرفتارملزم سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے اصل محرکات کا پتہ چلا کر قوم کو آگاہ کرے ۔