مئی کو چیئرمین عمران خان کا تاریخی جلسہ ہوگا،سربلند خان

پیر مئی 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی کے صدر سربلند خان نے کہا ہے کہ بارہ مئی کو حکیم سعید شہید گرائونڈ میں چیئرمین عمران خان کا ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ اس میں مزدور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان اس جلسے میں مزدوروں کے لیے بھی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی ملک کے ہر طبقے کے لیے عدل و انصاف، بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات کی فراہمی کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں دب کر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ ملک بھر میں مزدوروں کی حالت انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

وہ شدید سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں اور ان کے بنیادی انسانی حقوق بھی پوری طرح حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غریبوں اور مزدوروں کے لیے ایک واضح منشور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں دب کر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ گھر کے واحد کفیل کی غیر موجودگی میں بھی ان کا گھر چل سکے۔