مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

پیر 7 مئی 2018 19:41

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2پیسے اور قیمت فروخت میں3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60 روپی سے بڑھ کر115.62روپے اور قیمت فروخت115.65روپی سے بڑھ کر115.68روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں80پیسے اور قیمت فروخت میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید116.70روپے سے بڑھ کر117.50روپے اور قیمت فروخت117.20روپے سے بڑھ کر117.80روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں 1.30روپے اور قیمت فروخت میں1روپے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں1.30روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے سے بڑھ کر139.30روپے اور قیمت فروخت140.00روپے سے بڑھ کر141.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر158.30 اور قیمت فروخت159.80روپی سے بڑھ کر160.30روپے ہو گئی ۔

سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں35پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.90روپے سے بڑھ کر31.20اور قیمت فروخت31.05روپے سے بڑھ کر31.40روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.50روپی سے بڑھ کر31.80روپے اور قیمت فروخت31.85روپے سے بڑھ کر32.10روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔