مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہو گیا

پیر مئی 19:41

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیرکو فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا50روپے مہنگاہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1315 ڈالرسے گھٹ کر1311ڈالر ہو گئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں43 روپی کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت75300 روپے سے بڑھ کر57350روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49114 روپے سے بڑھ کر49157 روپے ہو گئی ۔پیر کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت میں660روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :