ایمریٹس نے دبئی میں ہوم چیک ان سروس متعارف کرادی
پیر 7 مئی 2018 19:41
(جاری ہے)
اس کے بعد مسافر اپنی سہولت کے مطابق الگ راستے سے بھی خود ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں اور ایئرپورٹ پر چیک ان ڈیسک کو نظر انداز کرکے سیدھے امیگریشن سیکشن آسکتے ہیں۔ یہ سروس فی ٹرپ 350 درہم میں سامان کے سات بیگوں تک دستیاب ہے۔
سامان کے ہر اضافی بیگ پر 35 درہم چارج کئے جائیں گے۔ صارفین اپنی فلائٹ روانگی کے وقت سے قبل 12 گھنٹے پہلے تک ایمریٹس ڈاٹ کام پر یہ سروس بک کروا سکتے ہیں۔ یہ جدید ترین اقدام ایمریٹس کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ باآسانی سفری سہولیات کے لئے اپنے مسافروں کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرے گا۔ ایمریٹس اپنے ہوم چیک ان سروس پر اکتوبر سے آزمائشی بنیادوں پر کام کررہا ہے تاکہ مسافروں کے سفر کو آسان اور سیکورٹی چیکس کو غلطیوں سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ اس سروس میں ہر بیگ کو سیل کیا جاتا ہے اور وین میں محفوظ انداز سے رکھا جاتا ہے۔ ایمریٹس کی ہوم چیک ان کی سروس نئی وینوں کے ساتھ آپریٹ کی جائے گی۔ یہ نئی چیک ان سروس اور سامان کی ہینڈلنگ کی خدمات دبئی میں ایمریٹس کی پروازوں کے لئے تاحال دستیاب ہیں۔ بلا کسی سفری تعطل کے صارفین ایئرپورٹ پر اپنے سامان کی حفاظتی سروس کے لئے ادائیگی کرسکتے ہیں اور اپنے سامان کے لئے ترجیحی قیمت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ڈبوں و بیگوں کی حفاظت کے لئے پیکنگ کرواسکتے ہیں۔دبئی آنے والے مسافروں کے لئے سامان رکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہے جہاں وہ اپنا سامان رکھ کر شہر میں گھومنے پھرنے جاسکتے ہیں۔ ایمریٹس ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ، یہ سامان جمع کرتا ہے اور کسٹمز سے کلیئر کروانے کے بعد مسافروں کو سامان روانہ کردیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.