راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

پیر مئی 19:45

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانولا، لاہور،، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،، بالائی خیبرپختونخوا،، فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان کہیں کہیں جبکہ ملتان،، ڈی جی خان، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مری 37، اسلام آباد (سیدپور24، زیرو پوائنٹ27، بوکڑہ20، گولڑہ17)، راولپنڈی (شمس آباد31، چکلالہ22)، کامرہ15، جہلم، چکوال11، منگلا08، سیالکوٹ06، لاہور ((پنجاب یونیورسٹی05، ایئرپورٹ 04، سٹی03)، منڈی بہائوالدین04 ، ملتان،، سرگودھا 03، فیصل آباد02، چراٹ42، کوہاٹ40، (پشاورائیرپورٹ 28، سٹی 06 )، دیر 24 ، کاکول 19 ، پاراچنار18، مالم جبہ 14 ، لوئر دیر، رسیالپور 09 ، کالام 08 ، میرخانی 07، کشمیر: مظفرآباد23، راولاکوٹ20، کوٹلی17، گڑھی دوپٹہ05، گلگت بلتستان: بگروٹ12، بونجی 09، چلاس، گوپس 05 ، گلگت 04 ، استور03، بلوچستان:: بارکھان 02 ، زیارت میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظر آباد، دادو، تربت 44، چھور، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔