Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کی ملاقات

سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خیرمقدم قوم سے کئے گئے وعدے پورے کئے، الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائینگے‘شہبازشریف

پیر 7 مئی 2018 20:03

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے ملاقات کی۔ سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عادل عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے اور مسلم لیگ (ن) آج پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اور آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عادل عمر نے کہا کہ ہم تینوں بھائی آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات