Live Updates

عمران خان ،نواز شریف پر جادو کرواتے ہیں ، عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

نواز شریف پر جادو کروانے کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری ہے،مخالفین جو مرضی کرلیں ہم گھبرانے والے نہیں،عابد شیر علی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 مئی 2018 19:04

عمران خان ،نواز شریف پر جادو کرواتے ہیں ، عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) :وزیر مملکت و رہنما مسلم لیگ نعابد شیر علی نے لزام عائد کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر جادو کرواتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر جادو ٹونے کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری ہے۔وزیر داخلہ پرحملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی کر لیں لیگی شیر گولیوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2018انتخابات کا سال ہے ،جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے انتخابات کے مختلف فریقوں کی جانب سے انتخابات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ایک طرف متعلقہ اداروں کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتو ں نے بھی اس سلسلے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کہیں سیاسی مفادات کے تحت سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تو دوسری جانب بڑے بڑے سیاسی نام اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ،ایسے میں انتخابات میں کے پس منظر میں مخالفین کو زیر کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں ۔

ایک جانب بڑے بڑ ے سیاسی جلسوں کی صورت میں مخالفین کومرعوب کرنے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب بیان بازی بھی اپنا اپنا کام دکھا رہی ہے ۔اس صورتحال میں کچھ لیڈران اپنے انوکھے سیاسی بیانات کی وجہ سے خبروں کی بھی زینت بن رہے ہیں ۔خبروں کی زینت بننے کی وجہ بیانات کی پختگی سے زیادہ بیانات میں پائی جانے والی غیر سنجیدگی ہے،ایسے ہی لیڈران میں سے ایک مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی بھی ہیں ۔

ابھی گزشتہ دنوں ان ک جانب سے شیریں مزاری کے خلاف دئیے جانے والے بیان کی شدت کم نہ ہوئی تھی کہ اب انہوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر جادو کرواتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر جادو ٹونے کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری ہے۔وزیر داخلہ پرحملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی کر لیں لیگی شیر گولیوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات