حکومت جاپان کی مالی معاونت سی گوجرانوالہ میں منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج اور بحالی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا

پیر مئی 20:05

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) حکومت جاپان کی مالی معاونت سے گوجرانوالہ میں منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج اور بحالی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے علاج و بحالی مرکز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

حکومت جاپان نے غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال کی روک تھام اور نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کی کوششوں میں مصروف میاں افضل ٹرسٹ ہاسپٹل کے لئے 83 ہزار ڈالر سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔

اس معاونت سے علاج و بحالی کی خدمات خواتین اور بچوں تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے میاں افضل ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ نشے کے عادی افراد کو معیاری خدمات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ وہ اس لعنت سے چھٹکارہ پا کر ملکی ترقی میں فعال شہری کے طور پر حصہ لینے کے قابل ہو سکیں۔ اس موقع پر سرکاری حکام، غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی آبادی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :