اٹک ، کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ویگن حادثے کا شکار ، 3افراد جان بحق ،8زخمی

پیر 7 مئی 2018 20:05

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ویگن پنڈ سلطانی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 3افراد جان بحق جن میں ایک 4سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے ریسکیو1122 کنٹرول روم انچارج اٹک کے مطابق راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ویگن نمبرLZJ-1488پنڈ سلطانی کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک پُلی سے ٹکراتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں محمد وسیم عمر 24سال ، شکیل عمر 48سال ، ملائیکہ نورعمر 4سال موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 8افراد جن میں محمد عدنان ، مظہر امداد ، منظور حسین ، الفت ، تاج محمد ، محمد خالد ، محمد افریز اور محمد اقبال شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :