چکوال میں48واں سالانہ دورہ تفسیر القرآن 9مئی کو منعقد ہوگا

پیر 7 مئی 2018 20:08

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جامعہ اسلامیہ غوثیہ چکوال میں48واں سالانہ دورہ تفسیر القرآن 9مئی کو گیارہ بجے دن تلہ گنگ روڈ پر منعقد ہوگا جس کی صدارت پیر سید ریاض الحسن شاہ مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ کریں گے۔

(جاری ہے)

معروف عالم دین مولانا محمد بشیر اوکاڑوی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ دیگر علمائے کرام میں پیر سید نذر حسین شاہ واہ کینٹ، سید صابر حسین شاہ حسن ابدال کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پیر سید مراتب علی شاہ، پیر سید محمد لقمان شاہ اور مفتی جاوید اقبال پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اس روحانی اجتماع کے تمام انتظامات مکمل کریگی۔

متعلقہ عنوان :