قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں‘ آواران میں قتل ہونے والے مزدوروں‘ ہزارہ کمیونٹی کے دہشت گردی کے شکار افراد اور کشمیر و فلسطین میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

پیر 7 مئی 2018 20:08

قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا
اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا جبکہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں‘ آواران میں قتل ہونے والے مزدوروں ‘ ہزارہ کمیونٹی کے دہشت گردی کے شکار افراد ‘ کشمیر اور فلسطین میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دو درجن مزدور جاں بحق ہوئے ہیں‘ اسی طرح آواران میں مزدوروں کو قتل کیا گیا ہے۔ ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے‘ کشمیر میں دس افراد شہید کئے گئے ہیں جو بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں بھی مسلمان شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔