سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھنے کا عندیہ

پیر 7 مئی 2018 20:08

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران ..
اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران تمام ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران تمام ارکان قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے صوبوں کو خط لکھیں اس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام ارکان کو تحفظ فراہم کرنا سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تمام آئی جیز کو خط لکھیں گے۔