ڈسٹرکٹ بار کی گلگت بلتستان کے سینئر وکلاء کے لائسنس کی معطلی اور وکلاء کے قتل کے خلاف ہڑتال

پیر 7 مئی 2018 20:08

راولپنڈی 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے گلگت بلتستان کے سنئیر وکلاء کے لائسنس کی معطلی ، وکلاء کے قتل اورسندھ ہائی کورٹ کے جونئیر جج کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کر نے کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹڑکٹ بار ایسوسی ایشن کی قائم مقام صدر زاہدہ ایاز، جنرل سیکرٹری راجہ عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری جنید نواز راجہ و دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنا فیصلہ واپس لیں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے سنئیر ججز کا استحصال ہوگا اورادارے میں مایوسی بڑھے گی ۔