چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود ایل آرایچ کے ڈاکٹرزتنخواہوں سے محروم

پیر 7 مئی 2018 20:11

چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود ایل آرایچ کے ڈاکٹرزتنخواہوں سے محروم
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کے باوجود ایل آرایچ کے ڈاکٹرزتنخواہوں سے محروم ہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر فارن گریجویٹس ڈاکٹرزنے چیف جسٹس کو تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی جس پر سپریم کورٹ میں اوپن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر تنخواہ ادا کرنے کاحکم دیاتھا لیکن چیف جسٹس کے حکم کے باوجود تاحال ہائوس جاب ڈاکٹرز تنخواہوں سے محروم ہیں اورچیف جسٹس کے احکامات پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا ۔