Live Updates

قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

ممبران مراعات لینے کے باوجود اجلا س میں شرکت نہیںکرتے

پیر 7 مئی 2018 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے ممبران مراعات لینے کے باوجود اجلا س میں شرکت نہیںکرتے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔آئندہ اجلاس کیلئے نئی تاریخ کو اعلان جلد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین رانا افضال حسین کی سربراہی میں طے گیا تھا ، جس کے لیے ایجنڈے کے مطابق تمام سرکاری افسران کو طلب کیا گیا جو کاروائی کیلئے موجود تھے البتہ کمیٹی کے ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا افضال حسین نے ممبران کا انتظارکیا اور بعد ازاں سب کو باری باری فون بھی کیے ، اجلاس میں صرف دوارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور، اور تحریک انصاف کے شہریا ر خان آفرید ی موجود تھے۔ شہر یار آفرید ی نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ممبران پر غصہ ہے کیونکہ میں بہت تیاری کرکے آیاتھا۔ رکن اسمبلی شاہ جہاں منیر منگیریو کو فون کیا گیا توانہوںنے چیئرمین سے سرکاری افسر کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت جاری کی کہ انہیںکہیںکہ وہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ان سے رابطہ کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات