سرگودھا،ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سمیت مزید دو درجن سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم، صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ای او ہیلتھ نے صوبائی حکومت سے مدد طلب کرلی

پیر مئی 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سمیت مزید دو درجن سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم، صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ای او ہیلتھ نے صوبائی حکومت سے مدد طلب کر لی، گزشتہ روز سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی نومولود ڈسپنسری ،ضلع کے 14ایم این سی سنٹرز،سول ڈسپنسریز نیو سیٹلائٹ ٹائون، فیکٹری ایریا، بنیادی مراکز صحت لک موڑ، موضع اچھر،ترکھانوالہ، چکڑالہ، پنڈی کوٹ، 17شمالی،102شمالی،67شمالی،82جنوبی ،80جنوبی سمیت مزید 29ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث علاج معالجہ کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ،اورسی ای او ہیلتھ نے متعلقہ علاقوں کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کی شکایات کے پیش نظر ہنگامی طور پر نوٹس لے کر ادویات کی قلت پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :