سرگودھا، سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور شکایات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تجاویز طلب

پیر 7 مئی 2018 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا، رحیم یار خان اور گجرات میں عوامی خدمت کے سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور شکایات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے متذکرہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 15دن میں مکمل تقابلی جائزہ لے کر مشکلات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنی تجاویز ارسال کریں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام امپروومنٹ آف سروس ڈلیوری ان ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت اٹھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :