سرگودھا،حکومت کا انتظامیہ کو مون سون شروع ہونے سے قبل ہی خستہ ہال عمارتوں کا سروے کروا کر خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو مون سون شروع ہونے سے قبل ہی حدود میں خستہ ہال عمارتوں کا سروے کروا کر خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے، تا کہ بروقت اقدامات کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر کسی حادثے کا شکار ہونیوالی خستہ حال عمارت کی نشاندہی نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت ڈویژن بھر میں 1015 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی ہوئی ہے، جن میں 236 ضلع سرگودھا 298 خوشاب اور 371 بھکر اور 110 میانوالی میں ہیں، جنکو مسمار کرنے یا مرمت کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :