سرگودھا،الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں خواتین کے حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 7 مئی 2018 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن میں خواتین کے حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں خواتین پر مشتمل ایسی ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جو ان علاقوں میں جائیں گی، جہاں پر 2013 کے الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ ٹیمیں خواتین میں ووٹ کی آگاہی بارے انہیں بتائیں گی، دیگر علاقوں کی طرح سرگودھا میں بھی درجنوں پولنگ اسٹیشنز ایسے ہیں جہاں پر خواتین ووٹ نہیں کرتی۔ ان میں یونین کونسل للیانی رورل یونین کونسل للیانی اربن، نصیر پور، مٹیلہ، دیووال، لقمان وغیرہ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جن پولنگ اسٹیشنوں پر 15 فیصد خواتین کے ووٹ کاسٹ نہیں ہونگے ان حلقوں کے انتخابی نتائج روکنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔