قلات میں رمضان المبارک کے قریب آتے ہی زخیرہ اندوز سرگرم

زخیرہ اندوزوں نے خوردنی اشیاء اور پولٹری فارم مالکان نے مرغیوں کی سپلائی کم کر نا شروع کردی

پیر 7 مئی 2018 20:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) قلات میں رمضان المبارک کے قریب آتے ہی زخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے شہر میں پولٹری مصنوعات غائب ہو گئے مرغی اور انڈے ناپید ہو نے لگے غریب عوام پریشان قلات میں جوں جوں رمضان المبارک قریب آرہی ہیں وہاں زخیرہ اندوزوں نے خوردنی اشیاء اور خصوصاًً پولٹری فارم مالکان نے مرغیوں کی سپلائی کم کر نا شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے مر غی کا گوشت ناپید ہو نے لگی ہیں مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز مالکان نے قیمتیں بڑھانے کے لیئے مرغی کی سپلائی انتہائی محدو کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری کاروبار پر برے اثرات پڑنے لگے ہیں بلکہ گاہکوں کو گوشت نہ ملنے کی وجہ سے گاہگ بھی ناراض ہو نے لگے ہیں اور مرغی کا گو شت نہ ملنے کی وجہ سے غریب عوام جو پہلے سے شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی ان کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ کہ ان زخیرہ اندوز پولٹری فارم مالکان کے خلاف ابھی سے سخت کاروائی کرے تاکہ رمضان المبارک میں پولٹری مصنوعات کی قلت سے بچا جاسکیں اور غریب عوام کو رمضان البارک میں توڑی سی ریلیف مل سکیں ۔