ڈائریکٹر سکولز، ڈی ای او میل ، فی میل کے سامنے سیکرٹری تعلیم بھی عاجز ہے،نعیم احمد کاکڑ

پیر مئی 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) انجمن نوجوانان اغبر گ کوئٹہ(( رجسٹرڈ) کے صدر نعیم احمد کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے دشمن عناصر ڈائریکٹر سکولز، ڈی ای او میل ، فی میل کے سامنے سیکرٹری تعلیم بھی عاجز ہے ان تینوں نے محکمہ تعلیم کو تباہ کر دیا گیا ہے دو سال سے علاقہ اغبرگ کے مختلف سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور اساتذہ کو شہر کے مختلف سکولوں میں اٹیچ کیا ہوا ہے یہ تعلیم دشمن عناصر ہمارے بچے اور بچیوں کے مستقبل تاریکیوں کی طرف لے جا رہے ہیں کئی مر تبہ حکام بالا سے اپیل کی ہے لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی انجمن نوجوانان اغبرگ کوئٹہ چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی سے اپیل کر تے ہیں کہ ان تعلیم دشمن عناصر کے خلاف کا رروائی کرے اور علاقے کی تعلیمی ادارے فعال کرایا جائے۔