قاتلانہ حملہ کرنے والوں نے ثابت کر دیا ان کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی

پیر 7 مئی 2018 20:16

لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملہ کرنے والوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ احسن اقبال ایک نیک اور معتدل شخصیت ہیں۔ سپیکر نے معاشرے میں ہم آہنگی ، رواداری، قائم کرنے کی ضرورت پر ضرور دیا اور کہا کہ معاشر ے کے رویوں سے عدم برداشت کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔ سپیکر نے احسن اقبال سے ملاقات پر اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔