لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرلاہور

پیر 7 مئی 2018 20:17

لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ، شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :