لاہور میں 300مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر مئی 20:17

لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں 300مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید اور چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز کی زیر صدارت اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور میں افطاری کے اوقات میں مدنی دستر خوان لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دستر خواں لگائے جائیں گے۔ چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں کے مخیر حضرات کیساتھ میٹینگز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور زیادہ سے زیادہ مدنی دستر خوان لگائیں۔

متعلقہ عنوان :