ڈپٹی کمشنر لاہورکی محمود بوٹی کے پاس گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبہ کے حوالے سے رہائشیوں سے ملاقا ت

پیر 7 مئی 2018 20:17

لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سیدنے محمود بوٹی کے پاس گندے پانی کے ٹریٹمنٹپلانٹ کے منصوبہ کے حوالے سے کھوکھر پنڈ پیما اور جھگیاں کے درجنوں رہائشیوں سے ملاقا ت کی۔اس موقع پر ایم پی اے غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کے لیے جگہ ایکوائر کرنے کے معالات پر بات چیت کی گئی۔

ڈی سی نے کہا کہ ساڑے بارہ مربع زمین کو ایکوائر کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کی جگہ ایکوائر کی جاری ہے ان کے ریٹس کے حوالے سے جائز اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ریٹس کے حوالے سے متاثرین کو نقصان نہیں ہونے دے گی جس پر رہائشیوں نے کہا منصوبہ پر کوئی اعتراض نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :