ڈی وی ایم کے تعلیمی نصاب کوعالمی معیار کے مطابق مزید بہتر بنانے کے حوا لے سے ٹریننگ کا آ غاز

پیر مئی 20:17

لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن( ڈی وی ایم) کے تعلیمی نصاب کوبین الا قوا می معیار کے مطابق بہتر بنانے اور دور حا ضر کے جدید تقا ضو ں کو پورا کر نے کے حوا لے سے ہفت روزہ ٹریننگ کی افتتا حی تقریب کا انعقادہوا۔

تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آ ف با ئیو سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن،ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب اور ٹریننگ میں حصہ لینے والے پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ پچھلے کچھ سا لو ں سے ڈی وی ایم کے تعلیمی نصاب کو دور حا ضر کے جدید تقا ضو ں کو پورا کر نے کے لیئے مسلسل بہتر سے بہتر بنا یا جا رہا ہے۔

اُنہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لا ئیو سٹاک کو بہت سے چیلنجز کا سا منا ہے نیز ان چیلنجز سے نپٹنے اور لا ئیو سٹاک سیکٹرکو فعال بنا نے کے لیئے محکمہ لا ئیو سٹاک پنجاب غریب مویشی پا ل حضرات کے دہلیز پر تما م تر کلینیکل سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے ۔ ہفت روزہ ٹر یننگ کے دوران ما ہر ین مقا می حکمت اور عا لمی تعمیل کی ضروریات،فیلڈ چیلنجز میںنصابی مطا بقت،خا کہ کے ذریعے سے نصابی سیدھ،کیس بیسڈ لر ننگ،ذ ہنی دبا ئو کی مینجمنٹ اورویٹر نری سائنس میں شا ئع ہو نے والے اخلا قی مسا ئل سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچر دیں گے۔