انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے‘ وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، میاں عبدالمنان

پیر مئی 20:19

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے‘ وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ آور کو چار کلمے یاد نہیں وہ ختم نبوت ﷺکی بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالمنان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2018ء کے عام انتخابات میں روکنے کی سازش ہو رہی ہے، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران مختلف ٹی وی چینلز پر اینکر پرسن حکومت مخالف مہم چلا رہے تھے۔ انہوں نے نفرت انگیز پروگرام چلائے جس کی وجہ سے آج اس طرح کے حالات ہیں۔