فلاحی ادارے اہم قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ، گورنرسندھ
پیر 7 مئی 2018 20:19
(جاری ہے)
اس موقع پریو ایس ایڈ کے جان اسمتھ ، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، امن فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جلال، عمائدین شہر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ امن فائونڈیشن کی جانب سے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ امن ایمبولینس کی سروس نہایت بے مثال ہے ، کراچی جیسے شہر میں قدرتی آفات اور حادثات میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے ریسکیو اقدامات کی بہت ضرورت ہے جس کے لئے تخمینہ کے مطابق 200 سے زائد ایمبولینس کی شہر کو درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن ٹیک نے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لئے ایک زبردست پروگرام ترتیب دیا ہے ، جس کے تحت اب تک 10200 سے زائد نوجوان فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، ادارہ میں عالمی معیا ر کے مطابق فنی مہارت کی تربیت فراہم کی جاری ہے جس کا اندازہ اس ادارہ سے فنی مہارت کی تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ملنے والے روزگار کی 69 فیصد شرح سے لگایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ قومی ترقی ، انسانی سرمایہ کی تعمیر اور لوگوں کے معیار زندگی بدلنے کے لئے انتہائی اہم ہے ، جس کے لئے فنی تربیت کی حامل افرادی قوت ضروری ہے ،حکومت امن ٹیک سے تعاون جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو مزید بہتر انداز میں سنوارا جا سکے ، ادارہ کے فنی مہارت کے کورسز ،کمپیوٹر ٹریننگ اور بزنس کی تربیت نوجوانوں کا مستقبل تابناک کرنے میں اہم ثابت ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ان نوجوانوں کے بہت یادگار اور تاریخی ہے جنھوں نے ادارہ سے اپنی فنی تربیت مکمل کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے ملک کے ہر علاقہ سے لوگ یہاں اپنے سنہری مستقبل کے لئے آرہے ہیں ، کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا ہے ، شہر میں سماجی ، ثقافتی ،معاشی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہر صورت جاری رکھنا ہے۔ اس موقع پر امن فائونڈیشن کے سربراہ احمد جلال ملک نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے فنی تربیت میں تعاون پر یو ایس ایڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.