کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس مقصود احمد کی سکیورٹی I- کے عملے کی آپریشنل ڈیوٹیز کے دوران بہتر کارکردگی کی تعریف

پیر 7 مئی 2018 20:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس مقصود احمد نے سیکورٹی I- میں مختلف ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے کئے گئے خصوصی اقدامات پرسیکورٹی - I سندھ پولیس کے افسران و عملے کی خدمات کو سراہا۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکورٹیI- محمد احسان ملک کے ہمراہ سیکورٹی I- کی عمارت میں مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو نے کہا کہ افسر کی حوصلہ افزائی کے لئے افسران بالا کو سفارش کی جائے گی کہ سیکورٹی - I لائن کو’’ احسان سیکیورٹی- I لائن -‘‘ کے نام سے منصوب کیا جائے ۔سیکورٹی- I کی عمارت 1956ء میں تعمیر کی گئی تھی اور عمارت کی تزئین وآرائش کے لیے کیے جانے والے ترقیاتی اقدامات میں پانی جمع کرنے کے لئے نیا واٹرٹینک بنایا گیا، پانی کی نکاسی کی لائن تبدیل کی گئی، عمارت اور تمام دفاتر کی مرمت اور رنگ کیا گیا، درخت لگائے گئے، کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا گیااور 8766 اسکوائرفٹ پر مشتمل کھلے میدان کو بہتر انداز میں تعمیر کیا گیا جبکہ اسلحہ خانہ کو جلد جدید طرز پراستوار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکورٹیI- محمد احسان ملک کی آپریشنل ڈیوٹیز کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہااور سیکیورٹیI- کے افسران اور عملے کی فرائض کے دوران عمدہ کارکردگی کے سلسلے میں ان کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکیورٹیI- محمد احسان ملک کو عمدہ کارکردگی کے صلہ میں شیلڈ دی۔

متعلقہ عنوان :