جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس ، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے نومنتخب اراکین سنڈیکیٹ کوخوش آمد ید کیا

پیر 7 مئی 2018 20:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس گذشتہ روز شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے نومنتخب اراکین سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن،پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر ،ڈاکٹر صالحہ رحمن،ڈاکٹر محسن علی اور سید غفران عالم کو خوش آمدید کہا اور جن اراکین کی سنڈیکیٹ کی معیادپوری ہوچکی ہے،جامعہ کراچی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا بالخصوص حاجی حنیف طیب کی خدمات کو بیحد سراہا اور کہا کہ جامعہ کراچی کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

اجلاس میں گذشتہ سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 10 مارچ2018 ء کی روداد کی توثیق اور قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سلیکشن بورڈ پرمعصومہ حسن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔مالیاتی منصوبہ کمیٹی پر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدرجبکہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق پرپروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ کی تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی اور بورڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی پربحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ باالترتیب ڈاکٹر محسن علی اور سید غفران عالم کی دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کراچی یونیورسٹی اسکالرشپس کمیٹی پرپروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اور ایچ ای سی کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ ہائوس بلڈنگ ایڈوانس لون کی Sanctioning Authority پرپروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر اورڈاکٹر صالحہ رحمن کی بحیثیت نمائندگان سنڈیکیٹ نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ اور پاکستان اسٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر معصومہ حسن ،اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرکے بورڈ آف گورنرز پر سید غفران عالم، انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی اورسینٹر آف ایکسلینس ان میرین بائیولوجی کے بورڈ آف گورنرز پر ڈاکٹر صالحہ رحمن، انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن اورنیشنل سینٹر فار پروٹیومکس کے بورڈ آف گورنرز پر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر جبکہ نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر ڈاکٹر صالحہ رحمن کی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے سلیکشن بورڈ پر پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ،ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی گورننگ کونسل پرپروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ،عمیر باشا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایگزیکیٹو بورڈ پر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے ایچ ای سی کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

ڈسپلن کمیٹی پرسید غفران عالم کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔دفتری خلاصے کی روشنی میں شعبہ جغرافیہ میںڈاکٹر شمشاد اختر ،انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن میںپروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل شعبہ پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر ندیم احمد خان(ریٹائرمنٹ تک) اور شعبہ فارماکولوجی میں ڈاکٹر سیدہ افروزکی بحیثیت صدور شعبہ / ڈائریکٹر کی تین سالہ مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔طویل عرصے سے زیر بحث سرقہ نویسی کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 28 مارچ 2018 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔ہائوس سیلنگ / ہائوس رینٹ کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی سفارشات سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔